حیدرآباد 8 مارچ (این ایس ایس ) جونیر سیول ججس کے تقررات کیلئے منعقدہ امتحان کو درہم برہم کرنے کی کوشش پر پولیس نے تلنگانہ کے کئی وکلاء کو گرفتار کرلیا ہے ۔ یہ امتحان آج صبح 10 بجے شروع ہوا جس کے ذریعہ جونیر سیول ججس کے مخلوعہ جائیدادوں کو پوار کردیا جائے گا۔ حالات اس وقت بگڑ گئے جب تلنگانہ ایڈوکیسٹ نے امتحانات کے انعقاد کو روکنے کی کوشش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس ٹسٹ کو اس وقت تک روکا جائے جب تک حیدرآباد ہائی کوٹ کو تقسیم نہیں کیا جاتا ۔ حکومت نے 97 جونیر سیول ججسس کے انتخاب کیلئے حیدرآباد‘ورنگل ‘ تروپتی ‘وشاکھاپٹنم اور وجئے واڑہ میں امتحانی مراکز قائم کئے گئے تھے جس میں 8000 امیدواروں نے تحریری امتحان میں حصہ لیا ۔