حیدرآباد۔/5 ستمبر، ( سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری نے جاریہ ماہ سے جونیر و ڈگری کالجس کے علاوہ پالی ٹیکنکس میں مڈ ڈے میلس شروع کرنے اور ان تینوں تعلیمی اداروں کے کنٹراکٹ لکچررس کو 12ماہ کی اعزازی تنخواہ دینے کا اعلان کیا۔ بسٹ ٹیچرس کے نقدی رقم میں آئندہ سال سے اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ یوم اساتذہ کے موقع پر رویندرا بھارتی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کڈیم سری ہری نے کہاکہ جدوجہد سے حاصل کئے گئے تلنگانہ کو چیف منسٹر کے سی آر خوشی سے ترقی دے رہے ہیں۔جونیر و ڈگری کالجس اور پالی ٹیکنک کالجس کے طلبہ نے اس اسکیم میں انہیں بھی شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جس کا جائزہ لینے کیلئے چیف منسٹر نے کابینی سب کمیٹی تشکیل دی ہے۔ سب کمیٹی کی سفارش کو چیف منسٹر نے قبول کرلیا ہے۔ اس سے تقریباً 4 لاکھ طلبہ کو کالجس میں مڈ ڈے میلس سربراہ کیا جائے گا۔