بیونس آئرس ۔ یکم ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے چینی صدر ژی جن پنگ کو اگلے سال روس کے دورہ پر آنے اور سینٹ پیٹرزبرگ بین الاقوامی اقتصادی کانفرنس میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کے لئے مدعو کیا ہے ۔پوتن نے ژی سے کہاکہ ہم اگلے سال آپ کے روس کے دورے کے لئے تیاری کر رہے ہیں۔ میں جانتا ہوں کہ سینٹ پیٹرز برگ کے بین الاقوامی اقتصادی کانفرنس کے سلسلے میں آپ کو پہلے ہی اہمارا دعوت نامہ موصول ہوچکا ہے ۔ میں آپ سے اپنے کام کاج کے شیڈول کو دیکھنے کے لئے کہوں گا ۔ اگر یہ مناسب ہے تو، ہم آپ کو مہمان خصوصی کے طور پر دیکھ کر خوش ہوں گے۔