نئی دہلی ۔ 2 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) بھارتیہ جن سنگھ کے سابق صدر بلراج مدھوک جن کا شمار بانیوں میں ہوتا تھا لیکن تنظیم سے خارج کردیا گیا تھا ۔ طویل علالت کے بعد آج صبح انتقال ہوگیا ۔ 96 سالہ مدھوک کچھ عرصہ سے علیل تھے اور گزشتہ ایک ماہ سے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) میں زیر علاج تھے ، جہاں پر انہوں نے آج صبح 9 بجے موت کے آغوش میں چلے گئے۔ وہ غیر منقسم جموں و کشمیر کے علاقہ اسکراد میں 25 فروری 1920 ء کو پیدا ہوئے تھے ۔مدھوک کی قیادت میں بھارتیہ جن سنگھ نے 1967 ء میں 35 لوک سبھا نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی لیکن ان کا زوال 1970 ء میں اس وقت شروع ہوگیا جب اٹل بہاری واجپائی اور ایل کے اڈوانی تنظیم پر حاوی ہوگئے اور ڈسپلن شکنی کے الزام میں انہ یں 1973 ء میں پارٹی سے خارج کردیا گیا ہے ۔ بعد ازاں بھارتیہ جن سنگھ کا نام بدل کر بھارتیہ جنتا پارٹی کردیا گیا ج بکہ بلرام مدھوک دہلی سے 2 مرتبہ 1961 اور 1967 ء میں لوک سبھا کیلئے منتخب ہوئے تھے۔