نئی دہلی ۔ 17 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : حکومت نے آج کہا کہ جن لوگوں کے بینک اکاونٹس پہلے ہی سے موجود ہیں انہیں پردھان منتری جن دھن اسکیم سے استفادہ کے لیے نیا اکاونٹ کھولنے کی چنداں ضرورت نہیں ہے ۔ وزارت فینانس نے ایک اعلامیہ میں بتایا کوئی بھی شخص جس کا پہلے سے ہی کسی بینک میں اکاونٹ موجود ہے ۔ مذکورہ اسکیم کے لیے علحدہ اکاونٹ کھولنے کی ضرورت نہیں ہے اور وہ موجودہ اکاونٹ سے ڈبیٹ کارڈ Rupay حاصل کرسکتا ہے ۔ اور علاوہ ازیں موجودہ اکاونٹ پر اوور ڈرافٹ کی سہولت بھی دستیاب رہے گی ۔ اور ایک لاکھ روپئے کا حادثاتی بیمہ کا فائدہ حاصل رہے گا ۔