جنگ زدہ ممالک میں 24 ہزار ہندوستانی شہری مقیم

نئی دہلی۔ 5  اپریل (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج بتایا کہ اس وقت 24,084 ہندوستانی شہری جنگ سے متاثرہ 6 ممالک بشمول عراق، شام اور افغانستان میں مقیم ہیں۔ منسٹر آف اسٹیٹ اُمور خارجہ وی کے سنگھ نے لوک سبھا کو تحریری جواب میں بتایا کہ عراق میں اس وقت اس وقت ایک اندازہ کے مطابق 11,000 ہندوستانی موجود ہیں۔ اسی طرح لبنان میں 8,000 اور افغانستان میں تقریباً 3,000 ہندوستانی شہری مقیم ہیں۔ بیرونی ممالک میں ہندوستانی شہریوں کو یرغمال بنائے جانے کے واقعات پر علیحدہ سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 2015ء، 2016ء اور 2017ء میں آج کی تاریخ تک 27 ہندوستانی شہریوں کا اغوا کیا گیا۔ ان میں ایک شہری 2016ء سے اب تک یمن میں یرغمالیوں کے چنگل میں ہے۔ 25 افراد کو رہا کرالیا گیا جبکہ ایک کی موت واقع ہوگئی۔