جنگ بندی کی پاکستانی خلاف ورزی

سرینگر ۔ 28مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) فوج کا ایک حمال ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا ۔ جب کہ پاکستانی فوج نے خطہ قبضہ پر کیرن سیکٹر ( کشمیر) میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ۔ فوج کے ایک عہدیدار نے آج کہا کہ پاکستانی فوجیوں نے خطہ قبضہ پر کیرن سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں ایک فوجی حمال ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا ۔ مہلوک حمال کی نعش دستیاب ہوگئی اور آخری رسومات کیلئے رشتہ داروں کے سپرد کردی گئی جب کہ زخمی شخص کو ایک دواخانہ منتقل کردیا گیا ۔ جموں و کشمیر میں خطہ قبضہ پر فوج کی جنگ کی خلاف ورزیوں کا ہندوستان اور پاکستان ایک دوسرے پر الزام عائد کرتے رہے ہیں ‘ تاہم خلاف ورزیاں روز کا معمول بن چکی ہیں ۔