جموں ۔ 5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جنگ بندی کی خلاف ورزی کے دو واقعات میں پاکستانی فوجیوں نے ہندوستان کی ہراول چوکیوں پر اور دیہاتوں پر ضلع پونچھ میں راکٹ سے پھینکے جانے والے رسی بموں اور مارٹر بموں کے علاوہ وسط مسافتی مشین گنوں کے ذریعہ حملے کئے جن میں 3 فوجی افراد بشمول خاتون زخمی ہوگئے۔
وکی پیڈیا پر پنڈت نہرو پروفائیل میں تبدیلی کی تحقیقات
نئی دہلی ۔ 05 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )سابق وزیراعظم جواہر لال نہرو کے معروف انٹرنیٹ سائیٹ وکی پیڈیا پر موجود پروفائل میں قابل اعتراض تبصروں کی تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ حکومت نے آج یہ بات کہی ۔ یکم جولائی کو ذرائع ابلاغ میں یہ اطلاع شائع ہوئی تھی کہ جواہر لال نہرو کے وکی پیڈیا پروفائیل کو چند قابل اعتراض تبصروں کے ساتھ ایڈٹ کیا گیا ہے ۔ وکی پیڈیا نے اپنی پالیسی کے مطابق فوری اس میں تبدیلی کردی تھی ۔ وزیر ٹیلیکام روی شنکر پرساد نے لوک سبھا کو آج تحریری جواب میں بتایا کہ اس واقعہ کی تحقیقات شروع کی گئی ہے تاکہ ایڈٹ کے ذرائع کا پتہ چلے اور ضروری کارروائی کی جاسکے ۔ انھوں نے کہاکہ وکی پیڈیاویب سائیٹ پر شائع اطلاع کے مطابق یہ ہمہ لسانی ویب پر مبنی ، آزادانہ انسائیکلو پیڈیا پراجکٹ ہے جسے وکی پیڈیا فاؤنڈیشن کی تائید حاصل ہے ۔ یہ امریکی غیرمنفعت بخش تنظیم ہے جو وکی پیڈیااور دیگر مفت معلوماتی پراجکٹس چلاتی ہے ۔ قبل ازیں کانگریس پارٹی نے وکی پیڈیا پر جواہر لال نہرو کے بارے میںکئے گئے تبصروں کی مکمل تحقیقات کرتے ہوئے فوجداری مقدمات درج کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔