جنوری 2015 میں 72 فرقہ وارانہ واقعات

نئی دہلی 10 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) جاریہ سال ماہ جنوری میں ملک کے مختلف مقامات پر فرقہ وارانہ نوعیت کے 72 واقعات پیش آئے ہیں ۔ ان واقعات میں گیارہ افراد ہلاک اور 218 دوسرے زخمی ہوئے ہیں۔ لوک سبھا کو آج اس بات سے مطلع کیا گیا ۔ منسٹر آف اسٹیٹ داخلہ کرین رجیجو نے کہا کہ 2014 میں فرقہ وارانہ نوعیت کے جملہ 644 واقعات پیش آئے تھے جن میں 95 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور 1,912 زخمی ہوئے تھے ۔ 2013 میں اس نوعیت کے جملہ 823 واقعات پیش آئے تھے جن میں 133 افراد ہلاک اور 2,269 افراد زخمی ہوئے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ سال زیادہ تر فرقہ وارانہ واقعات اتر پردیش میں ہوئے اس کے بعد مہاراشٹرا ‘ گجرات ‘ کرناٹک ‘ راجستھان ‘ بہار اور مدھیہ پردیش میں یہ واقعات پیش آئے ۔