جنوبی یونان زلزلہ سے دہل گیا

ایتھنز، 29 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی یونان میں آج صبح سویرے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت ایتھنز میں بھی محسوس کئے گئے۔