جنوبی کوریا ۔ جاپان ۔ چین چوٹی کانفرنس آئندہ ہفتہ

سیول ۔ یکم ؍ مئی (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا، چین اور جاپان ایک سہ فریقی چوٹی کانفرنس آئندہ ہفتہ ٹوکیو میں منعقد کریں گے۔ جنوبی کوریا نے آج اس کا اعلان کیا۔ یہ تازہ ترین سفارتی اقدام ہے اور شمالی کوریا بات چیت کا مرکزی موضوع ہوگا۔ 9 مئی کو مقرر اس چوٹی کانفرنس میں جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان، وزیراعظم جاپان شینزو ایب اور وزیراعظم چین لی کیقیانگ شرکت کریں گے۔ گذشتہ دو سال میں یہ اولین سہ فریقی چوٹی کانفرنس ہوگی۔

Leave a Comment