سیول، 20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا کی ایک عدالت نے بدعنوانی کے معاملات میں 24 سال کی جیل کی سزایافتہ سابق صدر پارک گیون ہے کو حکومت کے خزانے کا ناجائز استعمال کرنے اور سال 2016 کے پارلیمانی انتخابات میں مداخلت کرنے کے معاملے میں مزید آٹھ سال کی سزا سنائی ہے ۔ یہاں کی سنٹرل ضلع جیل نے سابق صدر کو سرکاری خزانے میں تقریبا 30 ارب وون کا غلط استعمال کرنے اور پارلیمانی انتخابات میں مداخلت کرنے کا مجرم پایا اور یہ سزا سنائی۔ محترمہ پارک نے تمام الزامات کو مسترد کردیا ہے ۔ جنوبی کوریا کی سابق صدر اور ملک کے سابق ڈکٹیٹر پارک چنگ کی بیٹی پارک ہے کو اس سال اپریل میں بدعنوانی کے معاملے میں 24 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی اور 18 ارب وون کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔محترمہ پارک (66) پر اپنی سہیلی چوئی سن سل کے ذریعے رشوت لے کرا سمارٹ فون بنانے والی دنیا کی معروف کمپنی سیمسنگ اور کثیر القومی کمپنی لاٹو کو فائدہ پہنچانے کا الزام ہے ۔ اس کے علاوہ ان پر حکام کے ساتھ بدسلوکی کرنے اور حکومت کے خفیہ دستاویزات کا افشاء کرنے کا بھی الزام ہے ۔