سیول 18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )ایک سیاحتی مرکز میں قائم کالج کے آڈیٹوریم کا چھت اس پر جمع برف کا بوجھ برداشت نہ کرنے کی وجہ سے منہدم ہوگیا جبکہ جنوبی کوریا کی یونیورسٹی میں داخلہ لینے والے نئے طلبہ کی خیر مقدمی تقریب جاری تھی۔ اس حادثہ میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 100 سے زیادہ زخمی ہوگئے ۔ہنگامی عملہ رات بھر ملبہ سے زندہ اور مردہ افراد کو برآمد کرنے میں مصروف رہا ۔ زخمیوں کو فوری قریبی ایمبولنس گاڑیوں پہنچایا گیا ۔ برف اور بارش کی وجہ سے سڑکوں پر زبردست پھسلن پیدا ہوگئی تھی جس کی بناء پر بچاؤ کارروائیوں متاثر ہوئیں ۔ یہ انہدام کل رات ہوا جبکہ بوسن یونیورسٹی برائے غیر ملکی مطالعات کے تقریبا 560 طلبہ دو روزہ نئے طلبہ کے کورس میں داخلہ حاصل ہونے کے بعد ان کے خیر مقدم کی تقریب میں شرکت کررہے تھے ۔ یہ کالج مانوا ساحلی سیاحتی مرکز میں قائم ہے اور جنوبی کوریا کا مشہور شہر ہے وزارت صیانت اور عوامی انتظامیہ کے بموجب 10 افراد برسر موقع ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر دو کی حالت تشویشناک ہے ۔ ڈائرکٹر آفات سماوی انتظامیہ جنگ یونگ ہان نے اس کی اطلاع دی ۔