سیول ، 18 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا کی دھمکیوں کی باوجود جنوبی کوریا اور امریکہ نے مشترکہ جنگی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔ سیئول میں وزارت دفاع نے بتایا کہ سالانہ مشقوں کے دوران فوج کو کسی بھی ہنگامی صورت حال کیلئے چوکس رہنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ شمالی کوریا کی جانب سے کسی قسم کی جارحیت کا فوری جواب دیا جا سکے۔ سیئول حکام نے خدشہ ظاہر کیا کہ اس دوران ممکنہ طور پر جوہری حملہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ پیونگ یانگ نے 29 اگست تک جاری رہنے والی ان مشقوں کے تناظر میں امریکہ اور جنوبی کوریا کو سفاکانہ فوجی حملے کی دھمکی دی ہوئی ہے۔