جنوبی کوریاکی فحش ویب سائٹ کی خاتون بانی گرفتار

سیئول ۔ 27 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک خاتون جس نے جنوبی کوریا کی سب سے بڑی فحش ویب سائیٹ تیار کی تھی، اسے پولیس نے بالآخر گرفتار کرلیا جو نیوزی لینڈ میں کئی برسوں سے روپوش تھی۔ 1999ء میں ’’سورانیٹ‘‘ نامی فحش ویب سائٹ کا قیام عمل میں آیا تھا جہاں ہزاروں غیرقانونی فحش ویڈیوز بشمول بشمول ’’ریوینج پورن‘‘ اور ’’اسپائی کیم پورن‘‘ تیار کی جاتی تھیں جو عام مقامات پر انتہائی رازداری کے ساتھ خواتین کی فحش ویڈیو بنانے میں ایک مشہور ویب سائٹ کی حیثیت حاصل کرلی تھی۔ یاد رہے کہ جنوبی کوریا میں فحش مواد، تصاویر اور ویڈیوز کو پھیلانا قانونا جرم ہے حالانکہ بیرون ممالک میں سرورز کے ذریعہ جنوبی کوریا میں تیار کی گئی فحش ویڈیوز سے لوگ لطف اندوز ہوتے ہیں۔ ’’سورانیٹ‘‘ کے ارکان کی تعداد کسی زمانے میں ایک ملین تک پہنچ گئی تھی تاہم خواتین کے حقوق گروپس کی جانب سے مسلسل شکایتوں کے بعد اسے دو سال قبل بند کردیا گیا تھا۔ 45 سالہ خاتون جس کی عرفیت ’’سانگ‘‘ بتائی گئی ہے، گزشتہ ہفتہ سیول واپس آئی کیونکہ جنوبی کوریا کی حکام نے اس کا پاسپورٹ منسوخ کردیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ کم عمر لڑکیوں کی سیکس ویڈیوز راست تقسیم یا تقسیم میں تعاون کی پاداش میں اسے گرفتار کیا گیا۔ خواتین کی لاعلمی میں مختلف عوامی مقامات جیسے عوامی بیت الخلا، کلاس رومس، چینجنگ رومس اور سَب ویز پر ان کی خفیہ ویڈیوز تیار کی جاتی تھی۔