جنوبی کشمیر میں جنگجوؤں کا حملہ، 2 افراد زخمی

سرینگر ، 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں پیر کے روز جنگجوؤں کی جانب سے ریاستی پولیس کی ایک پارٹی پر کئے گئے حملے میں ایک پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ۔ سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ جنگجوؤں نے قصبہ اننت ناگ کے بس اسٹانڈ میں تعینات ایک پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک خاتون زخمی ہوئے ۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پولیس اہلکار کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ جائے وقوع پر سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری بھیج کر وہاں تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے ۔