واشنگٹن۔ 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیر خارجہ مائیک پامپیو نے منگل کو روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف کے ساتھ فون پر جنوبی شام میں جنگ بندی پر بات چیت کی۔امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ھیتھر نوریٹ نے صحافیوں سے کہا”وہاں کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے ہم کافی فکر مند ہیں۔ وہاں مسلسل فضائی حملے ہو رہے ہیں۔ اس کے علاوہ انسانی امداد بھی روک دی گئی ہیں، جسے بحال کیا جا رہا ہے ۔ لیکن یقینی طور پر یہ ایک محفوظ صورت حال نہیں ہے ”۔