جنوبی شام پر دولت اسلامیہ کے حملے ، 150 سے زائد ہلاک

بیروت ۔25 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) خودکش دھماکوں اور دھاوؤں کے ایک سلسلہ میں جو دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں نے کئے تھا 150 سے زائد افراد جنوبی شام میں آج ہلاک ہوگئے۔ یہ جہادیوں کے اب تک کہ مہلک ترین حملے تھے۔ شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے کہا کہ حملے شمال مشرقی ریگستانی علاقہ میں کئے گئے جہاں پر اب بھی دولت اسلامیہ کا اثر و رسوخ ہے۔ ایک ہفتہ پہلے روس کی حمایت سے سرکاری افواج نے دولت اسلامیہ جنگجوؤں کو ان کے مستحکم گڑھ پڑوسی صوبہ سے نکال باہر کیا تھا۔ دولت اسلامیہ کا دعویٰ ہیکہ وہ تازہ تشدد کیلئے ذمہ دار ہے۔ حکومت شام کے مورچوں پر موجود سپاہیوں نے ہمارے مورچوں اور فوجی چوکیوں پر شہر سوئیدا میں حملہ کیا تھا۔ دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں نے جوابی وار کرتے ہوئے سرکاری مورچوں اور چوکیوں پر بم دھماکے کئے۔ برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ کے بموجب تین خودکش حملہ آوروں نے شہر سوئیدا میں بھوبی ٹریپ دھماکے کئے ہیں۔