عدیس ابابا ۔ یکم ؍ فبروری (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی سوڈان کی سرکاری فوج نے انتہائی غیرانسانی حرکت کرتے ہوئے 50 افراد کو ایک ایسے کنٹینر میں بند کردیا جہاں پر ہوا کا کوئی گذر نہیں تھا اور اس طرح تمام افراد دم گھٹ کر ہلاک ہوگئے۔ جنگ بندی نگرانکاروں نے اس انسانیت سوز واقعہ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ دو سال سے جاری جنگ میں ظلم و زیادتی کا یہ نیا واقعہ سامنے آیا ہے۔ گذشتہ سال اگست میں امن معاہدہ کو قطعیت دینے کے باوجود جنگ کا سلسلہ جاری ہے اور اب اس لڑائی میں ایسی ملیشیا داخل ہوگئی ہے جن کیلئے معاہدہ امن محض کاغذ کا ایک ٹکڑا ہے۔