جنوبی سوڈان پر پابندیوں کے امکانات : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ۔ 16ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جنوبی سوڈان میں جاری امن کی کوششوں کی ناکامی کی صورت میں پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔ سکیورٹی کونسل نے جنوبی سوڈان کے صدر سیلوا کیر اور ان کے سابق نائب اور حریف ریک مچار کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ ان دونوں کی آپسی لڑائی کی وجہ سے بدامنی جنم لے رہی ہے۔ ایک برس قبل سیلوا کیر اور ریک مچار کے مسلح حامیوں کے مابین لڑائی کا آغاز ہوا تھا، جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں شہری ہلاک جبکہ تقریباً بیس لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔