جنوبی سوڈان میں خونریزی رکنا چاہئے : ای یو

برسلز ، 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی سوڈان میں حکومت اور باغیوں کے مابین طے معاہدہ کا امریکہ نے خیر مقدم کیا ہے جبکہ یورپی یونین نے اصرار کیا ہے کہ اب اس افریقی ملک میں خونریزی بند ہونا چاہئے۔ یورپی یونین (ای یو) کے خارجہ امور کی سربراہ کیتھرین ایشٹن نے کہا ہے کہ فریقوں کو چاہئے کہ وہ نیک نیتی کے ساتھ اس فائر بندی معاہدہ پر فوراً عمل درآمد شروع کریں۔

میرے شفاف ٹرائل کا امکان نہیں : اسنوڈن
ماسکو ، 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ایجنسی این ایس اے کے سابق کنٹراکٹر ایڈورڈ اسنوڈن نے کہا ہے کہ اس بات کا کوئی امکان نہیں کہ امریکہ میں ان پر صاف و شفاف مقدمہ چلایا جائے اور شاید اسی لئے ان کا واپس امریکہ جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انھوں نے بتایا کہ جس سو سال پرانے قانون کے تحت ان کے خلاف فردِ جرم عائد کی گئی ہے اس میں عوامی مفاد کی بنیاد پر ملزم کے پاس دفاع کا کوئی راستہ نہیں ہے۔ انٹرنیٹ پر سوال و جواب کے ایک سیشن میں انھوں نے کہا: ’’ایسا نہیں ہو سکتا کہ میں واپس جاؤں اور کسی جیوری کے سامنے اپنا موقف پیش کر سکوں‘‘۔ اسنوڈن نے کہا: ’’میرے خیال میں میری امریکہ واپسی حکومت، عوام اور میرے لئے بہترین حل ہے، تاہم بدقسمتی سے موجودہ قوانین کے تحت میرے جیسے راز افشا کرنے والے افراد کیلئے عدم تحفظ کی وجہ سے یہ ممکن نہیں‘‘۔ 30 سالہ اسنوڈن کو روس میں عبوری پناہ دی گئی ہے۔
؀ تحت ان کے خلاف فردِ جرم عائد کی گئی ہے اس میں عو’