جنوبی ایشیائی ادبی فیسٹول میں پاکستانی مصنفین عدم مدعو

نئی دہلی۔23 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اس سال کل سے منعقد ہونے والے تین روزہ جنوب ایشیائی ادبی فیسٹول میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے مصنفین کو مدعو نہیں کیا جائے گا۔ اس فیسٹول کو سارک مصنفین اور ادیبوں کے فائونڈیشن کی جانب سے منعقد کیا جارہا ہے۔ یہاں انڈیا انٹرنیشنل سنٹر پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدر اجیت کور نے بتایا کہ ہمیں حکام سے یہ اجازت نہیں ملی کہ ہم پاکستانی وفد کو مدعو کریں۔ سرحد کے اس پار کے مقصد کی بنیاد پر ہی کسی خطہ میں امن و خوشحالی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔