جنوبی افریقہ میں ٹیکسی ڈرائیوروں پر بندوق برداروں کا حملہ ‘ 11افراد ہلاک

جوہانسبرگ۔22جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افریقہ کی پولیس نے اطلاع دی کہ بندوق برداروں نے ایک منی بس پر جس میں ٹیکسی ڈرائیور اسوسی ایشن کے ارکان سوار تھے گھات لگاکر حملہ کردیا جس سے 11 افراد ہلاک اور دیگر چار شدید زحمی ہوگئے ۔ پولیس کے بریگیڈیئر جے نائیکر نے کہاکہ مہلوکین پر کل رات حملہ کیا گیا تھا جن کی آج تدفین عمل میں آئی ۔ تدفین کے بعد واپس ہونے والے ٹیکسی ڈرائیوروں پر بھی گھات لگاکر حملہ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ قصبہ کولینسو اور قصبہ وینن کے درمیان قصبہ زولونیٹال میں کیا گیا ۔ پولیس حملہ کے امکانی مقاصد کے بارے میں تحقیقات کررہی ہے ۔ ٹیکسی ڈرائیوروں اس روٹ پر سفر کرنے والوں کے درمیان مہلک تشدد کا سلسلہ جاری ہے ۔ جنوبی افریقہ کے اخبارات میں ہلاکتوں کی تعداد 10بتائی گئی ہے ۔