جنوبی افریقہ انتخابات میں افریقن نیشنل کانگریس کی شاندار کامیابی

جوہانسبرگ ۔9مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افریقہ کی برسراقتدار افریقن نیشنل کانگریس نے مسلسل پانچویں میعاد کیلئے انتخابی کامیابی حاصل کرلی ہے ۔ اس طرح صدر جیکپ زوما کی دوسری میعاد کی راہ ہموار ہوگئی ہے ۔ حالانکہ پہلی میعاد کے دوران کرپشن کے دعوؤں کے بشمول زبردست تنازعات پیدا ہوگئے تھے ۔ رائے دہی کا فیصد 95رہا ۔ افریقن نیشنل کانفرنس کو 62.5فیصد اور جمہوری محاذ کو 22فیصد اور معاشی آزادی کے مجاہدین نامی پارٹی کو 6فیصد ووٹ حاصل ہوئے ۔

رائے دہی کیلئے دو کروڑ پچاس لاکھ رائے دہی مستحق قرار دیئے گئے تھے اور ملک گیر سطح پر 22ہزار 263مراکز رائے دہی قائم کئے گئے تھے ۔ چہارشنبہ کے دن رائے دہی ہوئی جس میں آزادی جنوبی افریقہ میں پیدا ہونے والے نوجوانوں نے پہلی بار رائے دہی میںحصہ لیا ۔ انتخابات نیلسن منڈیلا کے انتقال کے بعد پہلی بار منعقد کئے گئے تھے جو ملک کے پہلے سیاہ فام صدرتھے ۔ انہوں نے نسل پرستی پر مبنی حکومت کے خاتمہ کیلئے 20سال جدوجہد کی تھی ۔