جنرل وپن راوت نے فوجی سربراہ کا عہدہ سنبھالا

نئی دہلی ،31دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جنرل وپن راوت نے آج نئے فوجی سربراہ کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری سنبھال لی۔جنرل راوت جنرل دلبیر سنگھ سہاگ کے جانشین بنے ہے ، جو فوج میں 40 برس کی خدمات انجام دینے کے بعد فوجی سربراہ کے عہدے سے سبکدوش ہوئے ہیں۔جنرل سہاگ نے یہاں ساؤتھ بلاک میں منعقدہ ایک تقریب میں جنرل راوت کو چارج دیا۔ جنرل راوت بّری فوج کے 27 ویں سربراہ ہیں۔

ناگالینڈ میں افسپا کی میعاد میں توسیع
نئی دہلی ،31دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حکومت نے ناگالینڈ میں نافذ مسلح افواج خصوصی اختیارات ایکٹ (افسپا) کو آئندہ چھ ماہ کے لئے بڑھا دیا ہے ۔حکومت نے شورش زدہ خطہ قرار ددیئے گئے ناگالینڈ میں افسپا کی میعاد میں 30 دسمبر سے چھ ماہ کے لئے توسیع کردی ہے ۔ اس سے پہلے ریاست میں گزشتہ جولائی میں چھ ماہ کے لئے افسپا کی مدت بڑھائی گئی تھی۔
افسپا کے تحت مسلح افواج کو ریاست میں کہی بھی بغیر وارنٹ کے تلاشی، چھاپے ماری اور گرفتاری کر نے کا اختیار دیا جاتا ہے ۔ ایک سرکاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ "حکومت کی رائے ہے کہ پورے ناگالینڈ کا خطہ ہنگامہ خیز اور ایسی خطرناک شورش میں ہے کہ شہری انتظامیہ کی مدد کے لئے مسلح افواج کا استعمال ضروری ہے ۔ یہ دیکھتے ہوئے مسلح افواج (خصوصی اختیار) قانون 1958 کی دفعہ تین کا استعمال کرتے ہوئے مرکزی حکومت پوری ریاست کو اس ایکٹ کے تحت 30 دسمبر سے چھ ماہ کے لئے شورش زدہ خطہ اعلان کرتی ہے "۔