جنا سینا پارٹی انتخابات میں اپنے امیدوار نامزد نہیں کرے گی

حیدرآباد 28 مارچ ( پی ٹی آئی ) تلگو فلم اسٹار و جنا سینا پارٹی کے بانی پون کلیان نے اعلان کیا کہ ان کی پارٹی لوک سبھا و اسمبلی انتخابات میں اپنے امیدوار نامزد نہیں کریگی ۔ اس طرح انہوں نے کئی جماعتوں اور قائدین کو راحت فراہم کی ہے ۔ پون کلیان نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ ووٹوں کی تقسیم ہو ۔ وہ نہیں چاہتے کہ 2009 کا اعادہ ہو جب ان کے بھائی نے پرجا راجیم قائم کی تھی اور اسی وجہ سے کانگریس کو اقتدار حاصل ہوا تھا ۔ پون کلیان نے اپنے حامیوں سے کہا کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق ووٹ دیں ۔ وہ حامیوں پر اپنی مرضی مسلط نہیں کرینگے ۔