حیدرآباد ۔ یکم ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : سکریٹری اے آئی سی سی و رکن راجیہ سبھا مسٹر وی ہنمنت راؤ نے نمس ہاسپٹل میں زیر علاج سابق ریاستی وزیر مسٹرمحمد فرید الدین سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی عیادت کی ۔ مسٹر محمد فرید الدین گذشتہ ایک ہفتہ سے نمس ہاسپٹل میں قلب کے امراض کے لیے زیر علاج ہے اور دو دن میں ان کی انجیو گرافی کرنے کا ڈاکٹرس نے فیصلہ کیا ہے ۔ مسٹر ہنمنت راؤ نے نمس کے ماہر ڈاکٹرس سے بھی ملاقات کی اور مسٹر فرید الدین کے علاج پر خصوصی توجہ دینے کا مشورہ دیا اور فرید الدین سے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت جلد صحت یاب ہو کر دوبارہ عوامی خدمات کے لیے تیار ہوجائیں گے ۔ اس موقع پر کانگریس کے قائد مسٹر قادر شریف بھی موجود تھے ۔ واضح رہے کہ ناسازی صحت کی وجہ سے آخری دنوں میں مسٹر محمد فرید الدین انتخابی مہم میں حصہ بھی نہیں لے سکے ۔۔