شمس آباد ۔ 9 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ٹی آر ایس میناریٹی سیل ضلع رنگاریڈی کی جانب سے گیارہ روزہ پروگرام کے اختتام پر درگاہ یوسفینؒ نامپلی حاضری دی گئی ۔ اس موقع پر ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی نے شرکت کرتے ہوئے درگاہ پر حاضری دی اور چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کی عمر درازی اور صحت یابی کے لیے دعائیں کیں ۔ اس موقع پر جناب محمد محمود علی کی دستار بندی بھی کی گئی ۔ جناب محمد محمود علی نے کہا کہ چار سو سال قبل قلعہ گولکنڈہ کو فتح کرنے سے قبل یوسف بابا کی دعا حاصل کی گئی تھی جس کے بعد ہی قلعہ فتح ہوا تھا ۔ انتخابات سے قبل کے چندر شیکھر راؤ نے درگاہ پر حاضری دیتے ہوئے دعا حاصل کی تھی جس کے بعد انہیں اقتدار حاصل ہوا اور آج ٹی آر ایس میناریٹی سیل ضلع رنگاریڈی کی جانب سے کے سی آر کی عمر درازی و صحت یابی اور سنہرے تلنگانہ کے لیے دعا کی گئی ۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے عبدالمقیت چندا کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ عبدالمقیت نے گیارہ روزہ پروگرام منعقد کیا جس میں مختلف پروگرامس کو انجام دیتے ہوئے کے سی آر کی قربانیوں کی یاد تازہ کی ۔ اس موقع پر عبدالمقیت چندا ٹی آر ایس میناریٹی سیل ضلع صدر، سید غوث علی ، عبید علی ، یسین ایوبی ، محمد رفیع ، محمد حفیظ ، اعجاز ، عبداللطیف کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔