حیدرآباد ۔ یکم ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست کو مسلم مرر کارنامہ حیات ایوارڈ سے نوازے جانے کی مسرت میں ایک جلسہ اعتراف خدمات و تہنیت ’ شام سوغات ‘ زیر اہتمام ایوان فنکار حیدرآباد اور فولس پیراڈائز 2 اپریل بروز ہفتہ شام 6 بجے اردو ہال حمایت نگر میں منعقد ہوگا ۔ جلسہ کی صدارت جناب کنگ شک ناگ ریسڈنٹ ایڈیٹر روزنامہ ٹائمس آف انڈیا کریں گے ۔ جناب محمد محمود علی نائب وزیر اعلی ، جناب پرشانت ریڈی چنتالہ ریسڈنٹ ایڈیٹر ہندو ، پروفیسر انیس الحق قمر ناندیڑ ، جناب محمد قمر الدین انجینئران چیف ( موظف ) اور جناب عبدالرحیم خاں معتمد انجمن ترقی اردو بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کریں گے ۔ جناب مصطفی علی سروری ، جناب محبوب خاں اصغر ، جناب زاہد علی خاں کی شخصیت اور روزنامہ سیاست پر مقالے پڑھیں گے ۔ جلسہ کا آغاز حافظ و قاری سید شوکت اللہ غوری کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ ڈاکٹر طیب پاشاہ نعت شریف پیش کریں گے ۔ سنٹرل پبلک اسکول کی طالبات ترانہ ایوان پیش کریں گی ۔ ڈاکٹر حمیرہ سعید خیر مقدم ، ڈاکٹر معین امر بمبو انجمنوں کا تعارف اور یوسف الدین یوسف شکریہ ادا کریں گے ۔ کنوینر و ناظم جلسہ ڈاکٹر جاوید کمال نے اردو انجمنوں ، شعراء ، ادیبوں اور فنکاروں سے شرکت کی خواہش کی ہے ۔ بعد ازاں مزاحیہ و سنجیدہ مشاعرہ کا آغاز جناب حلیم بابر کی حمد باری تعالی سے ہوگا ۔ نظامت ڈاکٹر م ق سلیم کی ہوگی ۔ وحید پاشاہ قادری ، تسنیم جوہر ، لطیف الدین لطیف ، نجیب احمد نجیب ، یوسف الدین یوسف ، طیب پاشاہ قادری اور ڈاکٹر معین امر بمبو اپنا کلام سنائیں گے ۔ لطیف الدین لطیف ، نعمت اللہ بیگ ، نیر اعظم ، ماسٹر شفیع معاونت کریں گے ۔