بنگوئی ۔ 31 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وسطی افریقی جمہوریہ کے شورش زدہ دارالحکومت میں چاڈ کے سپاہیوں نے تقریباً 30 عام شہریوں کو گولی مارکر ہلاک کردیا۔ علاقائی امن فورس کے ایک عہدیدار جین پیرک سادو نے کل سے جاری تشدد میں ہلاکتوں کی تعداد کی تحقیق نہیں کی لیکن کہا کہ چاڈ کے سپاہیوں کی کارروائی قانونی تھی جو انہوں نے حفاظت خود اختیاری کی تھی جب ان کے قافلہ کو دستی بموں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ پڑوسی علاقہ کے میئر اوڈیٹے ڈمبولو نے کہا کہ سپاہیوں نے ایک بڑے ہجوم پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ کم سے کم 20 افراد ہلاک اور دیگر 100 زخمی ہوگئے ۔ قریبی علاقہ گوبونگو میں ایک عہدیدار جین کلاؤڈ جموڈو نے کہا کہ انہی سپاہیوں نے وہاں دیگر چار افراد کو ہلاک کیا ۔ عینی شاہدین نے کہا کہ ایرپورٹ کے قریب سپاہیوں نے موجودہ 8 افراد کو گولی ماردی۔ بنگوئی میں گزشتہ چار ماہ سے مسلسل تشدد جاری ہے۔ اس دوران امن فوج اور عیدائی چھاپہ ماروں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہورہا ہے۔