حیدرآباد ۔ 16 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : جمہوریہ تاجکستان کے سفیر جے میزو شریف اسومودینوچ نے عثمانیہ یونیورسٹی کے ساتھ تعلیمی تعلق کو مستحکم کرنے اپنی آمادگی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے آج عثمانیہ یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے عثمانیہ یونیورسٹی ایڈمنسٹریٹیو بلڈنگ میں رجسٹرار او یو پروفیسر ای سریش کمار سے ملاقات کی ۔ تاجکستان کے سفیر نے عثمانیہ یونیورسٹی میں زیر تعلیم تاجکستان کے طلبہ کے ساتھ بھی بات چیت کی ۔ اس موقع پر او ایس ڈی پروفیسر آر ناگیشور راؤ ، ڈین اسٹوڈنٹس افیرس ، پروفیسر بی لکشمیا اور یو ایف آر او کے ڈائرکٹر پروفیسر سی وینوگوپال راؤ بھی موجود تھے ۔۔