جموں ۔ 2 اپریل (سیاست ڈا ٹ کام) سیاسی ، سماجی اور مذہبی تنظیموں نے ایک نوجوان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جس نے مبینہ طور پر ورلڈ T20 ٹورنمنٹ میں ہندوستان کی سیمی فائنلس میں ناکامی کے بعد یہاں گورنمنٹ ڈینٹل کالج کے احاطہ میں قومی پرچم جلایا۔ نوشیرہ کے بی جے پی ایم ایل رویندر رائنا نے جی بی سی کا دورہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ تمام قوم دشمن عناصر بشمول طلبہ جنہوں نے جمعرات کو قومی پرچم جلایا ، انہیں غداری کے الزامات پر مقدمات میں ماخوذ کیا جائے۔ اس ضمن میں شیوسینا اور دیگرنے بھی احتجاج کیا۔