جموں و کشمیر کے 1811سنگباری کرنے والوں کو معافی

جموں۔29مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت جموں و کشمیر نے آج کہا کہ 1811 سنگباری کرنے والے نوجوانوں کو ریاست میں عام معافی دیدی گئی ہے ۔ چیف منسٹر مفتی محمد سعید نے کہا کہ یہ ایک سوال کا تحریر جواب ہے جو نیشنل کانفرنس کے رکن علی محمدساگر نے قانون ساز اسمبلی میں کیا تھا ۔ مفتی سعید نے مزید کہا کہ مارچ 2015ء کو 37افراد قانون ‘ عوامی سلامتی کے تحت حراست میں لئے گئے ہیں اور مختلف جیلوں میں قید ہیں ‘ جن میں سے 17مقامی ‘ 2مقامی عسکریت پسند اور 4 کارکن ‘ 3پشاور سنگباری کرنے والے اور 5 بانس کے اسمگلرس ‘ 2عادی مجرم اور ایک علحدگی پسند شامل ہے ۔ یہ تمام اپنے خاندانوں میں واپس پہنچ گئے ہیں ۔