جموں و کشمیر کے سیلاب متاثرین کی مدد اخلاقی ذمہ داری

سیاست ملت فنڈ کی جانب سے ریلیف اشیاء روانہ، کشمیر ریلیف فنڈ کا قیام
حیدرآباد ۔ 13 ستمبر (پریس نوٹ) سیاست ملت فنڈ کی جانب سے جموں و کشمیر میں سیلاب سے متاثرہ عوام کو راحت پہنچانے کیلئے آج ایک لاکھ 60 ہزار روپئے مالیتی ریلیف میٹریل روانہ کیا گیا، جس میں دودھ اور دیگر اہم اشیاء شامل ہیں۔ آج ہمارے کشمیری بھائیوں کو ہماری مدد کی ضرورت ہے۔ مشکل حالات سے دوچار کشمیریوں کی مدد ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے۔ ادارہ سیاست ہمیشہ ضرورتمند لوگوں کی مدد کرنے میں آگے رہا ہے۔ جموں و کشمیر میں سیلاب سے بہت تباہی ہوئی ہے اور بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں۔ متاثرین کی مدد کیلئے سیاست نے کشمیر ریلیف فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مصیبت میں گھرے کشمیری بھائیوں کیلئے مدد فراہم کرنے میں دلچسپی رکھنے والے مرد و خواتین اس فنڈ میں اپنا عطیہ جمع کرکے مشکل حالات سے دوچار کشمیری بھائیوں کی مدد کرسکتے ہیں۔ Siasat Relief Fund Millat. A/c BMC. Bank SBA/C No. 8218, معظم جاہی مارکٹ برانچ حیدرآباد میں جمع کرواسکتے ہیں۔