پی ڈی پی کارکنوں میںجھڑپ ، 9 زخمی
سرینگر ۔23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) حکمراں نیشنل کانفرنس اور اپوزیشن پی ڈی پی ورکرس میں جھڑپ کے نتیجہ میں 9 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ گندربل ضلع میں گڑبڑ اس وقت شروع ہوئی جب نیشنل کانفرنس حامیوں نے سابق پی ڈی پی رکن اسمبلی قاضی محمد افضل کی رہائش گاہ پر سنگباری کی۔ ان کے حامیوں نے جوابی سنگباری کی ۔ پولیس نے دونوں گروپس کو طاقت کے ذریعہ منتشر کردیا، تاہم اس واقعہ میں 9 افراد زخمی ہوگئے۔