سرینگر ۔ 27 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : جموں و کشمیر کے ضلع شوفیان میں ایک سنگباری کرنے والے ہجوم پر فوج کی فائرنگ سے 2 شہری ہلاک اور دیگر کئی زخمی ہوئے ۔ چیف منسٹر محبوبہ مفتی نے اس واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔ ہجوم نے ضلع شوفیان میں سیکوریٹی فورسیس کے قافلہ پر سنگباری کی جس کے جواب میں فوجی جوانوں نے چند راونڈ فائرنگ کی تاکہ ہجوم کو منتشر کیا جاسکے ۔ پولیس عہدیدار نے کہا کہ اس فائرنگ میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ تاہم دفاعی ترجمان نے کہا کہ فوج نے ہجوم پر فائرنگ کی تاکہ ایک جونیر کمشینڈ آفیسر کو ہجوم کی زد و کوبی سے بچایا جاسکے ۔ہجوم نے اس جونیر کمیشن آفیسر کو دبوچ کر زد و کوب کرنا شروع کیا تھا ۔ فوجی قافلہ یہاں سے گذر رہا تھا کہ سنگباری میں ملوث افراد نے گاڑیوں پر پتھراؤ کیا ۔ ۔