جموں و کشمیر میں عسکریت پسندوں کا حملہ

بی ایس ایف کے آٹھ عہدیدار زخمی
سرینگر 12 اگست (سیاست ڈاٹ کام)جنوبی کشمیر کے پلوامہ ڈسٹرکٹ میں بی ایس ایف عہدیداروں کے ایک قافلے پر عسکریت پسندوں کے حملے میں آٹھ جوان بشمول ایک آفیسر زخمی ہوگئے ۔ پامپور مستقر کے دلابل میں عسکریت پسندوں نے اُن کے قافلے پر فائرنگ شروع کردی جب وہ اپنے کیمپ واپس آرہے تھے جو 44 روزہ امرناتھ یاترا کی نگرانی کیلئے خصوصی ڈیوٹی پر تھے جس کا کل اختتام ہوا ۔ پولیس نے بھی بی ایس ایف کے آٹھ عہدیداروں کے زخمی ہونے کی توثیق کی جنہیں آر می کے 92 بیس ہاوس میں شریک کیا گیا ہے۔یہ حملہ ایسے وقت کیا گیا جبکہ وزیراعظم نریندرمودی لیہہ اور کارگل کے دورہ پر ہیں۔

قتل میں ملوث ملزم خودسپرد
مظفر نگر 12 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جاریہ سال مارچ میں ایک 20 سالہ طالبہ کے قتل میں ملوث ملزم نے عدالت کے روبرو خودسپردگی اختیار کرلی جس کے یہ عدالت نے ملزم پروین کمار کو 14 دنوں کی عدالتی تحویل میں دیدیا۔ یاد رہے کہ پروین کمار کا پتہ لگانے سی بی آئی نے تلاش مہم شروع کی تھی ۔ سپریم کورٹ کی جانب سے اس قتل معاملہ کی تحقیقات کی ذمہ داری سی بی آئی کے حوالے کی گئی تھی ۔ ریانامی طالبہ کو پروین کمار، سنیل کے روہتا ش اور للت کمار نے مبینہ طور پر گولی ماردی تھی ۔ یہ واقعہ مقتولہ طالبہ کے مکان پر 10 مارچ کو رونما ہوا تھا۔