جموں 18 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) جموں و کشمیر کے بدرواہ علاقہ اور ڈوڈا ضلع میں آج رات درمیانی شدت کے زلزلہ کا جھٹکا محسوس کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اس زلزلہ کی زلزلہ پیما پر شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی ۔ یہ زلزلہ رات 9.29 بجے بدرواہ علاقہ اور ڈوڈا ضلع میں محسوس کیا گیا ۔ یہ چھ سکنڈ کا رہا ۔ زلزلہ میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔ ڈوڈا کے ایس پی نے یہ بات بتائی ۔