جموں و کشمیر میں دو دن کیلئے انٹرنیٹ پر امتناع

سرینگر 24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر میں عیدالاضحی انٹرنیٹ خدمات کے بغیر منائی جائے گی۔ ریاستی حکومت نے کل صبح سے لے کر ہفتہ کی شب تک انٹرنیٹ خدمات بند کردینے کا حکم دیا ہے۔ انسپکٹر جنرل پولیس (کشمیر) ایس جئے ایم گیلانی نے بتایا کہ گاؤکشی پر امتناع کی وجہ سے پیدا شدہ تنازعہ کے پس منظر میں غیر سماجی عناصر عید کے موقع پر صورتحال کا استحصال کرسکتے ہیں۔ اُنھوں نے تمام ڈیٹا خدمات فراہم کرنے والوں کو وادیٔ کشمیر میں 25 ستمبر کی صبح 5 بجے سے لے کر 26 ستمبر کو رات 10 بجے تک ڈیٹا خدمات روک دینے کا حکم دیا۔ جموں علاقہ میں بھی سرویس آپریٹرس کو اسی طرح کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔