سرینگر 2 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک نامعلوم دہشت گرد فوج کے ساتھ انکاؤنٹر میں جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے علاقہ ہندواڑہ میں ہلاک کردیا گیا۔ فوج نے باوثوق ذرائع سے دہشت گردوں کی کوہرو پیٹ (ہندواڑہ) میں موجودگی کی اطلاع پر شام کے وقت کارروائی کی تھی۔ پولیس عہدیدار نے کہاکہ تلاشی مہم کے دوران عسکریت پسندوں نے طلایہ گرد پارٹی پر فائرنگ شروع کردی جس کا فوج نے جواب دیا۔ جس میں ایک دہشت گرد جمعرات کی رات ہلاک کردیا گیا۔