جموں و کشمیر :فوج کے ساتھ جھڑپ میں ایک شخص ہلاک، چار زخمی

سرینگر ۔ 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک شخص ہلاک اور دیگر چار زخمی ہوگئے جبکہ فوج کے ساتھ نیم فوجی جنگجوؤں کی جموں و کشمیر کے ضلع شوپیان میں جھڑپ ہوگئی۔ فوج اس علاقہ میں محاصرہ اور تلاشی مہم میں مصروف تھی جبکہ انتہاء پسندوں اور فوج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔ مقامی افراد کا کہنا ہیکہ پولیس نے 12 نوجوانوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔

ملازم پولیس کو نشہ میں مدہوش
طالب علم نے کار سے کچل دیا
نئی دہلی ۔ 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دہلی پولیس کے ایک ڈیوٹی انجام دینے والے اے ایس آئی کو ایک نشہ میں مدہوش طالب علم کی کار نے پنچ شیل پارک کے قریب ٹکر دے کر زخمی کردیا۔ دیگر ملازمین پولیس نے اسے دواخانہ منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے زخمی قرار دیا۔ وہ زیرعلاج ہے اور طالب علم کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔ طالب علم وردھن بی بی اے کا طالب علم تھا اور وسنت کنج کے تعلیمی ادارہ میں شریک تھا۔