نئی دہلی ۔ 22جولائی ( سیاست ڈاٹ کام) دہشت گردوں کے تشدد میں ریاست جموں و کشمیر میں کمی آئی ہے کیونکہ ریاست میں دہشت گردوں کی قابل لحاظ تعداد گورنر راج کے دوران زیرنگرانی رکھی گئی ہے ۔ تاہم سنگباری کے واقعات میںمعمولی سا اضافہ ہوا ہے ۔ وزارت داخلہ کے اعداد و شمار کے بموجب دہشت گردوں کے حملوں میں 16جون تا15جولائی اضافہ ہوگیا تھا لیکن وزارت داخلہ کو دستیاب اعداد و شمار کے بموجب ان میں اس کے بعد نمایاں کمی واقعہ ہوئی ہیں ۔