جموں وکشمیر میں جلد انتخابات کرانے اپوزیشن جماعتوں کا مطالبہ

نئی دہلی 28دسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس، ترنمول کانگرس، مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) اور بیجوجنتادل سمیت کئی اپوزیشن جماعتوں نے جموں وکشمیر میں صدر راج لگا ئے جانے پر آج لوک سبھا میں سوال اٹھاتے ہوئے ریاست میں بلاتاخیر انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا۔جموں وکشمیر میں صدر راج لگانے سے متعلق قانونی قرارداد پر اپوزیشن جماعتوں کے ہنگامہ کے درمیان جمعرات کو ہی ایوان کی منظوری لے لی گئی تھی لیکن اسپیکر سمترامہاجن نے کئی اراکین کی درخواست کے پیش نظر خصوصی انتظام کے تحت اس پر آج بحث کی اجازت دی۔ عام طورپر کسی بھی معاملہ پرپہلے ہی بحث ہوتی ہے اور بعد میں قانونی قرارداد منظور ہوتی ہے ۔محترمہ مہاجن نے جموں وکشمیر میں صدر راج لگانے کے تعلق سے قانونی قرارداد ایوان نے منظور کردی ہے ۔ کئی اراکین نے اس پر بولنے کی درخواست کی ہے ۔ چونکہ یہ معاملہ اہم ہے اس لئے کچھ اراکین کو بولنے کا موقع دیا جارہا ہے ۔کانگریس کے ششی تھرو نے کہاکہ گورنر نے ایوان کے اندر فلور ٹیسٹ کے بغیر ہی ریاست میں گورنر راج لگا دیا۔یہ طریقہ کار کی خلاف ورزی ہے ۔ انہوں نے سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ اکثریت کا اندازہ ذاتی رائے کا موضوع نہیں ہے ۔ خواہ وہ گورنر ہوںیا صدر۔ انہوں نے کہاکہ گورنر راج لگانے کے لئے گورنر کوتحریری طورپر وجہ بتانی چاہئے تھی۔ کیا گورنر نے تحریر میں حکومت کو وجہ بتائی ہے ۔ اگر ہاں تو اسے پارلیمنٹ کو بتانا چاہئے ۔ انہوں نے جموں وکشمیر میں گورنر راج اور بعد میں صدر راج کو پوری طرح غیرآئینی قرار دیا۔ترنمول کے سوگت رائے نے صدر راج کی مخالفت کرتے ہوئے اسے بے توکہ اور غیرآئینی بتایا۔ انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کے لئے اسمبلی کی اکثریت والی حکومت ضروری ہے۔ کشمیر جل رہا ہے ۔