جموں 2 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈا میں مسجد کے انتظامی معاملات پر تنازعہ نے شدت اختیار کرلی اور دو گروپس میں جھڑپ ہوگئی جس کے نتیجہ میں ایک طالب علم ہلاک اور 23 دیگر زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ یہاں سرتنگل پٹی میں واقع مسجد اور مدرسہ کے انتظامی اُمور سنبھالنے کے معاملہ پر جمعرات کی رات یہ جھڑپ ہوئی جس میں ایک ہی فرقہ کے دو گروپس جو سلاخوں اور لاٹھیوں سے مسلح تھے، ایک دوسرے پر حملہ کردیا۔ اِس جھڑپ میں شرافت علی طالب علم ایم اے ہلاک ہوگئے۔