جموں سے 724 امرناتھ یاتریوں کا قافلہ روانہ

جموں ، 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے بھگوتی نگر واقع کیمپ سے 724 امرناتھ یاتریوں کا قافلہ آج صبح امرناتھ کے لئے روانہ ہوگیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق یاتریوں میں 491 مرد ،196 خواتین ،43 سادھو اور چار سادھوی شامل ہیں۔ یہ تمام یاتری 14 بسوں کے ذریعہ روانہ ہوئے ہیں۔اب تک 79514 تیرتھ یاتری جموں سے برفانی بابا کے درشن کرچکے ہیں۔