جموں اسٹیشن پر صیانتی انتظامات میں اضافہ کی ہدایت

جموں 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پولیس عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ ریاست میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر جموں ریلوے اسٹیشن پر صیانتی انتظامات مستحکم کئے جائیں۔ انتخابات کے پیش نظر جو نومبر میں مقرر ہیں، ریلوے اسٹیشن کا صیانتی نقطہ نظر سے جائزہ لیا گیا۔ جائزہ اجلاس ڈی آئی جی جموں ۔ سامبا ۔ کٹھوا رینج شکیل احمد بیگ نے کل طلب کیا تھا۔ اُنھوں نے کہاکہ عہدیداروں کو صیانتی انتظامات جموں ریلوے اسٹیشن کے اندر اور اُس کے اطراف و اکناف صیانتی انتظامات کے استحکام کے بارے میں ریاستی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ شکیل احمد بیگ نے کمیٹی کے ارکان نے ریلوے اسٹیشن کا معائنہ کیا۔ اُنھوں نے بھی صیانتی پہلوؤں سے متعلق کوتاہیوں اور جھول دور کرنے کی ہدایت دی۔ شکیل احمد بیگ نے کہاکہ اسٹیشن کی صیانت کو بہتر بنانا ضروری ہے۔ خاص طور پر اِس لئے کہ آئندہ انتخابات کے موقع پر ملک میں کثیر تعداد میں سپاہی ٹرین کے ذریعہ جموں پہونچنے کا امکان ہے۔ اُنھوں نے جموں اسٹیشن پر سی سی ٹی وی کنٹرول روم کا جائزہ بھی لیا۔ اُنھوں نے کہاکہ حالانکہ ریلوے اسٹیشن کا داخلی علاقہ کافی حد تک سی سی ٹی وی رینج کے تحت لایا گیا ہے۔ اِس کے باوجود خارجی علاقہ کا احاطہ کرنا ضروری ہے۔ اسٹیشن میں جاسوس کیمرے نصب کئے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کا انسداد کیا جاسکے۔