کولکتہ 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بردوان دھماکہ کے ملزم امجد شیخ کو سٹی کورٹ نے آج 20 نومبر تک این آئی اے کی تحویل میں دے دیا۔ امجد شیخ مبینہ طور پر دہشت گرد گروپ جماعۃ المجاہدین بنگلہ دیش (جے ایم بی) کا کلیدی رکن ہے۔ چیف جج بنکشل کورٹ محمد ممتاز خان نے این آئی اے کے وکیل کی درخواست پر ملزم کو 10 دن کیلئے تحویل میں دے دیا۔ اُسے آج انتہائی سخت سکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ امجد شیخ عرف کاجل مغربی بنگال کے ضلع بربھوم کا ساکن ہے، اُسے کل گرفتار کیا گیا اور اُس پر دھماکو آلات کی تیاری کے مقصد سے مختلف اشیاء کے حصول کا الزام ہے۔