جماعت اسلامی پر پابندی عائدکردینا چاہئے : تحقیقاتی کمیشن

ڈھاکہ ، 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش میں تفتیش کاروں نے سفارش کی ہے کہ پاکستان کے خلاف 1971ء کی جنگ آزادی کے دوران جرائم کے حوالے سے جماعت اسلامی پر پابندی لگا دینا چاہئے۔ حکومت کے مقررہ تحقیقات کاروں نے استغاثہ اعلیٰ کو ایک تفصیلی رپورٹ پیش کی ہے جس میں جماعت اسلامی کو انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث قرار دیا گیا ہے۔ تفتیش کاروں کے سربراہ عبدالحنان خان کے مطابق یہ شواہد موجود ہیں کہ اس جماعت نے آزادی کیلئے لڑنے والے لوگوں کے خلاف پاکستانی فوج کی مدد کی۔

بنگلہ دیش میں 2.5 لاکھ افراد نے قومی ترانہ گانے کا ریکارڈ بنایا
ڈھاکہ ، 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ آج زائد از 2.5 لاکھ افراد میں شامل ہوئیں جنھوں نے ملک کے 43 ویں یوم آزادی پر قومی ترانہ گاتے ہوئے ہندوستانیوں کی جانب سے گزشتہ سال قائم کردہ ورلڈ ریکارڈ توڑنے کی سعی کی ۔ شیخ حسینہ نے 1971 کی جنگ آزادی کے ویٹرنس اور اپنے کابینی رفقاء کے ساتھ نیشنل پریڈ اسکوائر میں سب کی آوازوں میں آواز ملاتے ہوئے قومی ترانہ گایا ۔ اتنی بڑی تعداد میں افراد کی شرکت گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ مس میں شامل ہوسکتی ہے ۔