حیدرآباد۔/25 ستمبر، ( سیاست نیوز) پہاڑی شریف، جل پلی میں آج صبح نامعلوم شخص کی نعش دستیاب ہوئی۔ پولیس کو شبہ ہے کہ اس شخص کا قتل کیا گیا ہے۔ 35تا 40 سالہ شخص کی نعش جل پلی گیٹ کے قریب واقع جھاڑیوں سے آج صبح دستیاب ہوئی جسے دیکھ کر مقامی عوام نے پہاڑی شریف پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس ٹیم نے وہاں پہنچ کر مقام واردات کا معائنہ کیا اور یہ معلوم ہوا کہ مقتول کے سر پر گہرے زخم ہیں اور اس کا دو دن قبل ہی قتل کیا گیا ہوگا۔