جعلی کرنسی کیس میں محمد علی بری

نئی دہلی ، 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک اسکالر جنھیں 2012ء میں ایران سے اُن کی واپسی پر یہاں جعلی ہندوستانی کرنسی نوٹوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا ، انھیں الزامات منسوبہ سے ایک خصوصی عدالت نے بری کردیا اور کہا کہ وہ نوٹس اُن کے پاس ’’دانستہ طور پر نہیں تھے‘‘۔ اسپیشل جج راکیش پنڈت نے کرناٹک کے متوطن سید محمد علی کو راحت عطا کردی، جن کو یہاں آئی جی آئی ایرپورٹ پر 1000 روپئے قدر کے 52 جعلی نوٹوں کے ساتھ پکڑا گیا تھا۔ اپنے حکمنامہ میں عدالت نے نشاندہی کی کہ جعلی نوٹ کچھ ایسے معیار کے رہے کہ عام آدمی؍ دانا شخص بھی عام حالات میں اصلی اور نقلی میں فرق نہ کرپائے۔ محمد علی ، عالم ہے اور ہندوستان اور بیرون ملک مذہبی تقریریں کئے ہیں۔